Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
36 - 48
تبلیغ انجام دے رہا ہے۔ مَیں  نے دو تین مقام پر دیکھا ہے کہ عوام و خواص اکٹھے بیٹھے ہوئے مَدَنی چینلکو دیکھ کر ،درسِ قرآن اور درسِ حدیث سن کر اپنی اصلاح کر رہے ہیں ، عورتیں  گھروں  میں  بیٹھ کر فلمیں  دِیکھنے کی بجائے مَدَنی چینل پر مُبلِّغین کا وعظ سن کر اپنی اصلاح کررہی ہیں  اور اپنے بچوں  کو گانے یاد کروانے کی بجائے نعت شریف کی ترغیب دے رہی ہیں۔اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اس چینل کو سلامت رکھے۔ گورنمنٹ آف پاکستان اس چینل کو ہمیشہ کے لیے اجازت دے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّجرائم ملک سے خود بخود ختم ہوجائیں  گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(278) حضرت مولانامحمدرفیق نعمانیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم جامعہ نعمانیہ ،،تحصیل و ضلع لودھراں  ،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاِبلاغ و تبلیغ درس، تدریس تالیف و تصنیف میں  دعوتِ اسلامی جو نُمایاں  خدمات سَر انجام دے رہی ہے اس سے عوام میں  اسلامی سوچ بیدار ہو رہی ہے ، ذِہنوں  میں  ذِکر و فکر پیدا ہورہا ہے، اِسلامی طرزِ عمل کو اپنایا جا رہا ہے۔ غیر اسلامی معاشر ہ اور فحاشی ،عُریانی، بے حیائی اور بے راہ روی کی یَلغار کے بالمقابل ہر