Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
35 - 48
(276)حضرت مولانا حضور بَخش فخری چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر مدرس و خطیب جامعہ محمدیہ فریدیہ انوار الاسلام ،لودھراں  ،پنجاب،پاکستان)
	مَدَنی چینلکے قیام پر بَہُت خوشی ہوئی ،اس سے اِسلام کی اشاعت بہتر ہو گی ، وقت کے تقاضوں  کے مطابق بَہُت فائدہ ہوگا، وعظ و نصیحت کے لیے مؤثر ہوگا ، بُرائی سے بچنے اور اعمالِ صالحہ کرنے کا ذریعہ بنے گا، شریعت مُطہَّرہ کی مَعرِفت و عمل کرنے کا ذوق بڑھے گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ عملِ صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے، امیر اہلِ سُنَّت کی زِندگی دراز فرمائے اور زیادہ سے زیادہ دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(277)حضرت مولاناممتاز احمد فریدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ، چشتیاں ،ضلع بہاولنگر،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی عالمگیر غیر سیاسی تحریک اہلسنّت و جماعت کی طرف سے مَدَنی چینل کا چلنا اُمتِ مُسلِمہ کے لیے ََؓؓبَہُت مُفید ثابت ہوا ہے جو قرآن و حدیث کی حُدُود کی پاسداری کرتے ہوئے فریضۂ