(275)حضرت مولانا فیض احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( جامعہ غوثیہ طفیلیہ، گلفشاں سوسائٹی ،ملیر ہالٹ ،باب المدینہ کراچی )
اِس پُرفتن دور میں جب کہ چہار طرف سے عالَم کُفر نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے ، بداَخلاق کرنے، دورِ جاہلیت کی تہذیب میں مبتلا کرنے اور افکارِ فاسدہ مسلمانوں میں پھیلانے کے لیے اپنے ٹی وی چینلز کے ذریعے بھرپور یَلغار کررکھی ہے۔ ٹی وی چینلز مسلمانوں کو بے راہ روی کا شکار کرنے میں پیش پیش اور عالمِ کفر کی رَوِش کو اپنائے ہوئے ہیں۔ضرورت تھی کہ ایسا ٹی وی چینل بھی ہوجو ٹھوس اسلامی تعلیمات کی نشرو اِشاعت کرے، حُضُور نبی کریمصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سِیرت پاک کو اپنانے کی دعوت دے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینلنے وہ ضرورت پوری کردی۔ مَدَنی چینلکا اِجراء اللہ عَزَّوَجَلَّ کا بَہُت بڑا فضل ہے اور یہ خوش آئند ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ عَزَّوَجَلَّ ملک پاکستان کے حُکمرانوں کو اس چینل کے مستقل طور پرجاری کرنے اور مزید وسیع پیمانے پر تبلیغ دین پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد