ہو چکی ہے۔سینکڑوں عُلماء آج اِسے دِین اِسلام کی ضرورت سمجھتے ہیں۔ مَیں تو یہ کہوں گا سب سے پہلے اُس اسلامی بھائی سے سوال کرنا چاہیے جو تازہ تازہ اسلام قبول کرکے گویا دوزخ سے نکل کر جنت میں داخل ہوگیا۔ کیا مَدَنی چینل سے اِسلام کی اشاعت ہوگی یا نہیں ؟ مَدَنی چینلضروری ہے یا نہیں ؟جی تو چاہتا ہے مَدَنی چینل کی حمایت میں تأثرات لکھتا جاؤں عقلی و نقلی اعتراضات کے جوابات بھی لکھتا جاؤں لیکن دیگر دینی مصروفیات آڑے آرہی ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ میری اس مختصر تحریر کو میرے لیے بروزِ قیامت ذریعۂ نجات بنائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(274)حضرت مولانا حافظ فیض محمد فیضیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد خضراﷲ آباد، تحصیل لیاقت پور، ضلع رحیم یار خان،پاکستان)
دعوت اسلامی کی خدمات دِین کے لیے بَہُت نمایاں ہیں لیکن مَدَنی چینل ان میں سے بَہُت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آپ کو بندہ کی طرف سے بَہُت بَہُت مبارک ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد