اس تمنا کی تکمیل کیلئے اسباب مہیّا فرما ئے اور مَدَنی چینل کی ترکیب ہوئی ، مَدَنی چینل اشاعتِ دین کا ایک مضبوط ترین ذریعہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کَثِیر عُلَماء وشخصیّات نے مَدَنی چینلکے اِنقِلابی اقدام پردعوتِ اسلامی کی مجلِسِ رَابِطَۃ بِالْعُلَماء وَالْمَشائِخاوردیگر مُبلِّغین کے ذریعے اپنے تَاثُّرات سے نوازا ہے جن کے اِقتباسات حسبِ ذیل ہیں :
(242)نبیرۂ صدرالشریعہ مولانا انعام المصطفٰی اعظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ دارالعلوم نوریہ رضویہ، کہکشاں اسکیم ،کلفٹن، کراچی )
تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے مَدَنی چینل کی بنیاد رکھ کر فراہمی علم قرآن و سُنَّت کا بہترین ذریعہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تِشنگانِ قرآن و سُنَّت کو سیرابی کا بھر پور موقع عطافرمادیا ہے اور یوں فیضانِ قرآن و سُنَّت کے مہکتے ہوئے گلدستوں سے عالم کا گوشہ گوشہ مُعطَّر اور شرق تا غرب اِسلام کا آفاقی پیغام عام ہوتا چلا جارہا ہے۔ میری ناقص معلومات کے مطابق اس وقت برّصغیرپاک و ہند میں اسلام کے نام سے کئی چینلوں کی بھرمار ہے۔ ( بشمول علاقائی چینل) لیکن کسی چینل میں بے پردگی کا دور