(269)حضرت مولاناپروفیسر محمد اکرم رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( شعبہ تعلیمات اسلامیہ ،گورنمنٹ کا لج، گوجرانوالہ ،پاکستان)
دعوتِ اسلامی بِحَمْدِ اللہِ وَعَوْنِہٖ اپنی بلند پایہ کوششوں ، گرانقدر کاوِشوں ، اَنتھک محنتوں ، بے مثال سرفروشیوں اور باکمال ریاضتوں کی بدولت اُمتِ مُسلِمہ سے بالعموم اور دیگر اقوام عالم سے بالخصوص جس خوبصورت بامقصد اور لائق صد تحسین انداز میں اپنا وجود تسلیم کرواچکی ہے اور جس جامعیت اور ہمہ گیریت کے ساتھ تعمیر شخصیت اوراِصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ مَدَنی چینل اس انداز اور جامعیت کا ایک اِنتہائی اہم تقاضا تھا جو بحُسن وخوبی پورا ہوا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کو مزید رِفعتوں سے سرفراز فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(270)حضرت مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ تنظیم اَئمہ مساجد اہلسنّت و جماعت ،اوکاڑہ ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّاہلسنّت کی محبوب تحریک وتنظیم دعوتِ اسلامی کا جاری کردہ مَدَنی چینلعالَم اسلام کے لیے بالخصوص عقائد و اعمال اور دِینی