Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
28 - 48
بہترین تبلیغی مِشن ہے۔ ہمارے بچوں  اور نوجوان نسل کی بہترین تربیت کررہا ہے۔ اور جو وقت کارٹونوں  یا دوسرے فحاشی کے پروگراموں  میں  صَرف ہورہا تھا وہ اب دِینی معلومات کے لیے صَرف ہورہا ہے۔اﷲ ربُ العِزّۃ سے دُعا ہے کہ اپنے حبیب ِ لَبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقہ و طفیل میں  دعوتِ اسلامی کو مزید عُروج عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(268)حضرت مولانا لیاقت علی صدیقیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جامعہ لیاقتیہ صدیقیہ، چراغ کالونی شاد باغ ،مرکز الاولیاء لاہور)
	دعوتِ اسلامی نے دُنیا میں  اِحیائِ اسلام کے لیے جو خدمات سَر انجام دِی اور دے رہی ہے اِس سے ہر سُنّی عالم کا سَر فخر سے بلند ہے۔ یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کردیا ہے یہ وقت کی اہم ضرورت تھی، دعوتِ اسلامی نے اس کو بھی پوراکردیا،اللہ تعالیٰ حضرت امیراہلسنّت علامہ محمد الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو صحتِ کاملہ عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد