Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
27 - 48
کرتی آج میڈیا کی دوڑ میں  بھی غلامانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی صحیح سمت رہنمائی کرنے کے لیے یوں میدان میں  آگئی ہے کہ مَدَنی چینلکے نام سے دعوتِ اسلا می نے ٹی وی نشریات کا آغاز فرمادیا ہے۔ لَارَیب دورِ حاضِر میں  اس کی اَشد ترین ضرورت تھی جو مَدَنی چینل کی صورت میں  پوری ہوئی اللہُ کَریِم جَلَّ وَعَلااس نادِر کوشش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(267)حضرت مولانا محمدقاسم سیالویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جگر گوشہ بانی شمس العلوم جامعہ رضویہ، بلاک این ،نارتھ ناظم آباد، کراچی )
	دعوتِ اسلامی عالمگیر غیر سیاسی و مذہبی تحریک جو کہ صرف پاکستان ہی میں  نہیں  بلکہ دُنیا بھر میں  عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی شمع روشن کئے ہوئے ہے اور روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اللہ ربّ العِزّۃ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے صدقے اس کو مزید عروج عطا فرمائے ،آمین ۔
	دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل جو کہ کفر کے ایوانوں  میں  ایک زلزلہ سے کم نہیں  اور فحاشی بے حیائی اور دوسری مُعاشر تی بُرائیوں  کے سدِّ باب کے لیے