Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
26 - 48
روزہ، حج اور زکوٰۃ جیسی اہم عبادات سے باخبر رکھنے اور اسلامی احکامات پر عمل کی ترغیب پیدا کرنے کیلئے مَدَنی چینل کا اہتمام کیا ہے یہ بَہُت ہی اہم اورمُفید کام ہے ۔مَدَنی چینل میں  قرآن پاک کی تلاوت ،ترجَمہ تفسیراور نعتِ رسُولِ مقبولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سِلسلے بَہُت ہی عمدہ ہیں  ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاس اہم کام میں  تمام اسلامی بھائیوں  کو جو اس مَدَنی چینل کے اُمور کے لئے کوشاں  ہیں  جزائے خیر عطا فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(266)حضرت مولانا محمد سعید شیخ نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بزمِ غلامانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ،کچہری بازار ،اوکاڑہ ،پاکستان)
کیوں  کہوں  بے کس ہوں  مَیں ، کیوں  کہوں  بے بس ہوں  مَیں
تم ہو مَیں  تم پہ فِدا تم پہ کروڑوں  دُرُود
	اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی از ابتدا تا وقت ِ تحریر حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم  کی مُخلِصانہ مساعیٔ عظیمہ دِینیہ سے ، آپ کی اَنتھک واَ نمِٹ محبت رسُولصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے زیرِ سایہ ترقّی کی منازِل طے کرتی