شرعی حُدُود و قُیُود کے تحت مَدَنی چینل کے نام سے اَحکام ِالہٰی عَزَّوَجَلَّ و سُنَّت نبوی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اشاعت کے لیے اِستعمال کرنا اِنتہائی پُرمَسرَّت اِقدام ہے۔ جس پر امیراہلسنّت حضرت مولیٰنا محمد الیاس عطارؔ قادری ضیائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو ہم مُبارَک باد بھی پیش کرتے ہیں اور دُعا بھی کرتے ہیں کہ آپ حاسِدین کے حسداور شریروں کے شَر سے محفوظ رہیں اور آپ کی دِلجوئی کے لیے یہ بھی کہتے ہیں : {وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ0(پ۴ اٰل عِمران۱۳۹) ترجَمۂ کنزالایمان:تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو}
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(265)حضرت صاحبزادہ منیراحمد جان نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(درگاہ نور پور، سبی بلو چستان ،پاکستان)
فُحش پروگراموں کے مقابلے میں دِینی اسلامی پروگرامز دیکھنا جائز ہے ۔ چونکہ دعوت اسلامی نے کفار اور بے دینوں کے فحش پروگراموں کے مقابلے میں اہل اِسلام کو شریعت مُطہَّرہ کے احکام، دین کے فضائل ومسائل سِکھانے کے لئے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے جس میں عالم اسلام کے مسلمانو ں کو ، نماز،