(263)حضرت مولانامحمد حنیف چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن ،راہوالی ، ضلع گوجرانوالہ ،ڈویژنل ناظم جماعت ِ اہلسنّت پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ عالمِ اسلام کی عظیم غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی اسلامی خدمات کا کون مُعتَرِف نہیں۔ ترقّی کی طرف ایک اور قدم مَدَنی چینل ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اور اُمید ہے کہ اس عظیم کارنامہ سے علماء و َعوام اہلسنّت اِسلام کے متعلق معلومات وافر حاصل کرسکیں گے ا ور مذہب حق اہلسنّت وجماعت کی خوب پہچان ہوگی اور اہلسنّت کامیابیوں کی طرف دعوتِ اسلامی کی خدمات سے گامزن ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(264)حضرت مولانا مفتی ابوالنصیر محمد سعید چشتی سیالوی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم جامعہ فاروقیہ، اڈہ گیمبر، ساہیوال روڈ ،اوکاڑہ کینٹ ،پاکستان)
ماشآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا فروغ اہلسنّت وجماعت کے لیے تحریر ی و تقریری میدان میں خاطِر خواہ و قابلِ ذکرمساعی ٔ جمیلہ کے ساتھ ساتھ اب میڈیا کے اہم ترین ذریعۂ ابلاغ ’’T.V ‘‘ کو خالصتاًرِضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے لیے