Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
23 - 48
اسلام میں  پذیرائی ہوئی کہ دینِ محمدی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے پیغامِ ذِیشان کو بیک وقت کئی ممالک میں  دیکھنے، سُننے کا اِنتظام و اِنصرام ہوا۔اللہ رَبُّ العِزّۃ کی بارگاہ میں  التجاء و فریاد ہے کہ مالکِ قُدُّوسعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلپر ہمیں  اس عظیم مقصد میں  کامیابیوں  سے ہمکنار فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(262)حضرت مولاناابوجنید احمد بخش توگیرویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(الجامعۃالمعینیہ التوکیرویہ للبنات ، نئی آبادی نزد فیض آباد سوہان، اسلام آباد،پاکستان)
	مَدَنی چینل عین جدید تقاضوں  کے مطابِق مُستحسن عمل ہے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّمَدَنی چینلکے ذریعے ہر گھر تک اللہ جلَّ جلالہٗ و رسُول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کا پیغام بحُسنِ خوبی پَہُنچ پائے گا۔ سُنّتوں  کی بہاریں  آئیں  گی، طاغوتی چینلز کا زور کم ہوگا۔میری دُعا ہے کہ اللہ  ربّ العٰلمین بطفیلِ مصطفی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  اَمیردعوتِ اسلامی کی اس مثبت کاوِش کو قبول فرمائے،اٰمین بجاہ النبی الکریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد