Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
22 - 48
کریں  کہ دعوتِ اسلامی  کا مِشن اِسلامی ہے یا غیر اِسلامی ؟ اگر اِسلامی ہے تو اِن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ مَیں  نہیں  کہتا بلکہ ربّ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں  حکم دیتا ہے: {وَتَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّوَالتَّقْوٰی(پ۶ اَلمَائِدَۃ ۲) ترجَمۂ کنزالایمان:اور نیکی اور بھلائی کے کاموں  میں  ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو} میڈیا کے ذریعے تبلیغ اِسلام کا کام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ جسے مَدَنی چینلنے پورا کردیا ہے۔ اِسی چینل پر آکرکافی تعداد میں  کافروں کے اِسلام قبول کرنے کی مُصدَّقہ خبریں  موصول ہوئی ہیں ، اﷲ تعالیٰ مَدَنی چینلکو لازوال عروج عطا فرمائے اور تبلیغِ اسلام کا بہترین ذریعہ بنائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(261)حضرت مولانامحمد طاہرعباسمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعۃ الکرم ،گلستان جوہر،باب المدینہ کراچی)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّقرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ابلاغِ قرآن و سُنَّت کے فروغ کے لیے مَدَنی چینل کا مؤثر اقدام قابلِ صد تحسین و تبریک ہے۔ ماشاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی عالم