ہوں ، تحصیل نکیال کشمیر کے اندر جو مَیں نے دیکھا جو مَیں نے پَرکھا، وہ یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی تمہیں اللہ عَزَّوَجَلَّکے اَحکام کی طرف بُلانے کا ایک ذریعہ ہے، دعوتِ اسلامی تمہیں نبی پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنتوں کا پیکر بنانا چاہتی ہے ، دعوتِ اسلامی تمہارے چہرے پرداڑھی دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی تمہارے دِماغ کو رسُول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سودائی دیکھنا چاہتی ہے،دعوتِ اسلامی تمہارے دِل کو محبت رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا محور دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی چاہتی ہے کہ سَرسے مسجد آباد رہے اور یادِ مدینہ سے دِل آباد رہے، دعوتِ اسلامی تمہاری مسجدوں کو آباد دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی کا مِشن ہے کہ شادی ہو یا غمی ،پیدائش ہو یا عقیقہ، اِن تمام کاموں میں غیر شرعی رسومات کو ترک کر کے اللہ عَزَّوَجَلَّاور اُس کے رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذِکرکیا جائے اور ان کے اَحکامات کے مطابق ان اُمُور کو سر انجام دیا جائے۔
قارئین کرام! دعوتِ اسلامی کیا ہے؟ دعوتِ اسلامی اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَریعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا نام ہے، دعوتِ اسلامی اچھائی کی طرف بُلاتی ہے، بُرائی سے روکتی ہے۔ اب آپ خود فیصلہ