آراستہ رہے تو بہتر ہے۔ جو قومیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے مستقبل کی مُنتظِر رہتی ہیں مایوسی اور حسرت اِن کا مقدر بن جاتی ہے، حرکت عمل ہی کو کہتے ہیں اور عمل سِیرت و کردار کی بلندی سے اُبھرتا اور ِنکھرتا ہے ، صرف گفتار کے غازی قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتے۔ ؎
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط
خوشبو اُڑی تو پھول فَقَط رنگ رہ گیا
ہم مسلمان اگر اپنے آپ کو رسُول اللہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتوں کا پیکر بنا لیں تو کیا بات ہے کہ ہم بھی دُور سے پہچان لیے جائیں گے اور یاد دِلائیں گے کہ اے لوگو! ہمیں بتاؤ کربلا میں کون بِغیر داڑھی کے تھا؟۔ کربلا میں کون بے نمازی تھا؟ بہتَّر 72 میں سے کس نے شریعت چھوڑی تھی۔ ہم 72کو نمونہ بنا کر گلی گلی جائیں گے۔ نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنتوں کو عام کریں گے۔ مُحترم قارئین کرام! دعوتِ اسلامی ایک تحریک ہی نہیں ، ایک جَماعت ہی نہیں بلکہ دعوتِ اسلامی ایک جذبہ ہے۔ ؎
ہر دَور کے فِرعون کو اِحساس دِلا دو
جذبہ کبھی پابندِ سلاسِل نہیں ہوتا
دعوتِ اسلامی کا مِشن کیا ہے؟ یہ نوجوان کیا چاہتے ہیں ؟ تو آؤ مَیں بتاتا