Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
17 - 48
انجام بخیر فرمائے ۔بَہَرحال ذِکر الہٰی و شریعت کی پابندی ضروری ہے ۔مولیٰنا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے جو مَدَنی چینلکے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا ہے،بَہُت خوب ہے۔ دعوت ِ اسلامی کی طرف سے اس طرح کے نیک کام کا اِنتظار تھا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(258)حضرت مولانا پیر سیدشبیر حسین شاہ بخاریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، خطیب جامع مسجد رحمانیہ ،گوجر خان ،پاکستان)
احمد رضا کے فیض کا دَر کھلا ہوا ہے
قادری فقیروں  کا جھنڈا گڑھا ہوا ہے
	اللہ عَزَّوَجَلَّکے کرم سے ہمارے پاکستان میں  بے حیائی کے خاتمے اور محبت رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دُوری کے علاج کے لیے جو مَدَنی چینل امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی  مولیٰنا محمد الیاس قادری  زید مجدہٗ نے شروع کیا ہے۔اس کے لیے تمام اہلسنّت وجماعت کے عُلَماء و مشائخ کے حلقوں  میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ یوں  سمجھئے مدنی سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی خوشبو عالم بالا سے لے کر پوری