Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
16 - 48
(256)حضرت مولانا احمد علی فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ، نزد چشتیاں  شریف ،ضلع بہاولنگر،پاکستان)
	امیراہلسنّت  علامہ محمد الیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں  اور دِینی و مذہبی خدمات میں  سے مَدَنی چینلکا آغاز بَہُت بڑی افادِیت کا حامل ہے۔ جس کو دیکھنے کا موقع نصیب ہوا اور دِل کے بند دریچے کھلنے لگے۔ مَدَنی چینل خواص و َعوام کے لیے بہترین علمی و ادبی و روحانی سرمایہ ہے۔ جو ناظرین کے قلوب و اذہان کو بھی عشق و اِیمان اور علم وعرفان کے انوار سے منور کرتا ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  حضرت علامہ قادری صاحب زید مجدہ ٗجو مشن و فکر لے کر میدانِ عمل میں  اُترے ہیں  کو پیارے محبوب  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے وسیلۂ جلیلہ سے کامیابیوں  سے ہمکَنار فرمائے۔آمین 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(257)حضرت مولانا مفتی انوار اﷲطیّبی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کرماں  والا شریف، اسلامک یونیورسٹی جی ٹی روڈ، اوکاڑہ، پاکستان)
	اللہرَبُّ الْعٰلَمِیْنمحض اپنے فضل وکرم سے ہر مسلمان مردوعورت کا