Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
15 - 48
فیشن و گناہوں  کے  بھنور سے نکالنے کے لیے کشتیٔ نوح کا کام کرے گا۔
کام وہ لے لیجئے تم کو جو راضی کرے
ٹھیک ہو نام رضاؔ تم پہ کروڑوں  دُرُود
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(255)پیر طریقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی مجددیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ صمدیہ سلامیہ ،بستی حضور صاحب رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ،پاکستان)
	ہم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینلکے آغاز پر مبارک باد پیش کرتے ہیں  میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی بے دِینی وبے حیائی کی روک تھام کی غرضِ مُقدَّسہ اور شریعت و سُنَّت کی حفاظت واِشاعت کی نیتِ مُطہَّرہ سے شروع کیے جانے والے مُقدّس سِلسلے مَدَنی چینلکی ترقی و بہتری کے لیے ہم دُعا گو ہیں  اللہعَزَّوَجلَّامیر اہلسنّت مولیٰنا محمد الیاس قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی کو اس کی بہترین جزاء دے اور مَدَنی چینلکو اُمتِ مُسلِمہ کی رہنمائی کے لیے شرفِ قبولیت و مَقبولیت سے نوازے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد