Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
11 - 48
نیت پر ہے۔کے تحت نہ صرف یہ چینل دیکھنا جائز ہوگا بلکہ اس سے مُستَفِیض ہونا بھی کہ اس میں  نعتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، تِلاوتِ قرآنِ کریم ، خطابات جو دین اِسلام کی طرف دعوت دینے کا سبب ہیں۔ہم اُمید رکھتے ہیں  کہ اِنتظامیہ اس مِشن کو اِسلامی اُصُولوں  کے مطابق ہی چلائے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(250)حضرت مولانا محمد منور علی رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دربارِ خواجہ نور محمد مہاروی، ضلع بہاولنگر،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن مَدَنی چینل جو کہ امیرِاہلسنّت شیخِ طریقت ، بانیٔ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ محمد الیاس قادری  صاحب کی اجازت سے اور آپ کی محنت سے اس کو چلایا گیا ، جس سے پوری دُنیا فیض یاب ہورہی ہے ۔ جو لوگ اپنے گھروں  میں  دِن رات فِلموں  اور ڈِراموں  کو دیکھتے رہتے تھے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب دیکھنے میں  آیا ہے کہ گھروں  میں  بچے بوڑھے سب ہی مَدَنی چینل لگائے دعوتِ اسلامی کے مُبلِّغین کی زیارت بھی کرتے ہیں  اور ساتھ ساتھ بے شمار ایسے مسائل جو کہ ان (عوام)کو معلوم نہیں  وہ بھی ان کی سمجھ میں  آجاتے