Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط پنجم)
10 - 48
(248)حضرت مولانا حافظ شفیق احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فارغ التحصیل جامعہ علیمیہ، اسلامک سینٹر،باب المدینہ کراچی)
	سب سے پہلے تمام تعریفیں اللہ  جَلَّ مَجدہٗکے لئے ہیں  جس نے ہم کو ہدایت کی نعمت عطافرمائی اور اپنے حبیب حضرت محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پیروکار بنایا۔ مجھے اپنے گھروالوں  کے ساتھ آپ کا مَدَنی چینلدیکھنے کا موقع ملا جسے مَیں  نے اُمّت مُسلِمہ کے لئے بَہُت زیادہ مُفید پایا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(249)حضرت مولانا محمداقبال اویسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ جامعہ غوثیہ رضویہ، چک 174مراد ڈاہر انوالہ، تحصیل چشتیاں ، ضلع بہاولنگر،پاکستان)
	حَکیمُ الاُمّتامیر دعوتِ اسلامی قِبلہ محمد الیاس قادری زید مجدہٗ کے حکم پر جس مَدَنی چینلکا آغاز کیا گیا وہ دُرُست سمت میں  ایک مثبت قدم ہے کہ جہاں  T.V فحاشی اور عُریانی پھیلا رہا ہے وہاں  عام مسلمانوں  کے لیے اگر کوئی بھلائی کی کِرن پھوٹے تو یہ بَہُت ہی اچھی اور عُمدہ بات ہے۔ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ(صَحِیْح البُخارِی ج۱ص۵حدیث ۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت) یعنی اعمال کا دارومدار