اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مَدَنی چینل کے بارے میں عُلَماء و
شَخْصیّات کے تأثُّرات کے اقتِباسات(قِسط پنجم)
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ ،باعِث نُزُولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ شَفاعت نشان ہے:’’بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک فِرِشتہ میری قَبْر پر مُقرَّرفرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کا اور اُسکے باپ کا نام پیش کرتا ہے۔کہتا ہے: فُلاں بن فُلاں نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔‘‘(مَجْمَعُ الزَّوَائِد ج۱۰ص۲۵۱حدیث۱۷۲۹۱دارالفکر بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
مَدَنی چینل کے ذریعے ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش
دین اِسلام میں یوں توبے شمار ہستیاں مخلوقِ خدا کی رُشدو ہدایت کے لیے