عظیم سے نوازے گا۔ آپ کے چینل کا نام بھی نرالا ہے، کام بھی نرالا۔ بلامُبالَغہ یہ واحد خالص دِینی و مذہبی چینل ہے جو’’نام نِہاد‘‘اِسلامی چینلز پر یقیناً سبقت لے گیا ہے۔ اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا مستقبل روشن ہے اس کو بند کرنا بلاشُبہ ہماری قوم سے ناانصافی ہوگی، علمی معلومات سے محرومی ہوگی۔ اس کاچلنا ہی میرے لجپال آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبوب اُمت کے حق میں محبوب ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(195) حضرت مولاناپروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دورِ حاضِرمیں الیکٹرانک میڈیاکی اہمیت کسی تَعَارُف کی محتاج نہیں۔ آج عا لمیت کا چرچا عام ہے۔ پوری دنیا سِمٹ کر ایک قریہ کی حیثیت حاصل کرچکی ہے۔ وہ حقائق جو کل تک ماوراء الطبیعہ کہلاتے تھے آج کافی حد تک قابلِ فہم ہوچکے ہیں۔ چند سالوں سے عقلِ انسانی کی تکمیل میں اِنتہائی تیزی آچکی ہے۔ {اِلٰی رَبِّکَ مُنْتَہٰہَا0 (پ۳۰ اَلنَّازِعَات۴۴) ترجَمۂ کنزالایمان: تمہارے ربّ ہی تک اس کی اِنتہا ہے}کا منظر نُمایاں ہوچکا ہے۔ مذاہبِ عالم اور دُنیا کی