اہلسنّت عاشقِ مدینہ منوّرہ حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری عم فیوضہٗ نے مَدَنی چینلشروع کردیا ہے، اس کے ذریعے نوجوان نسل کو اسلام و قرآن کے پیغام سے آگاہ کیا جائے گا اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کی برکت سے مسلم قوم کے دِل عِشق خدا عَزَّوَجَلَّ اور حُبِّ مصطفیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے لَبریز ہوں گے اوراِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فحاشی و عُریانی کا خاتمہ ہوسکے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(194)حضرت مولانا محمد رمضان نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ حنفیہ فریدیہ، بصیر پور شریف، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
حُضُور سیِّدی وسَنَدی ، قبلہ محترم و مکّرم ، فنافی الرَّسُول ، بَرَکت العصر، غوثِ زمان ، غزالی ٔ دوراں ، کُشتۂ عشق مصطفی جناب الحاج پیر صاحبزادہ ابوبلال مولانا علاّمہ محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ سے گزارش یہ ہے کہ آپ نے اصلاحِ اُمّت کے لیے تحریراً تقریراً جو مشن بھی اپنایا ، خوب اپنایا اور خوب نبھایا حتّٰی کہ مَدَنی چینلکا تحفۂ عظیمہ بھی اس اُمّت کو آپ کی برکتوں سے نصیب ہوا۔ آپ مُدَّظُلُّہ کی تمام دینی خدمات پر اللہکَرِیْمجلَّ جلالہ ٗ اپنی بارگاہ سے ضرور بالضرور آپ کو اَجرِ