دعوتِ اسلامی کا جو فیضان محراب و منبر یا ایک مسجد میں پھیل رہا تھا اب وہ فیضان پوری دُنیا میں بیک وقت پھیل رہا ہے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم اِس فیضانِ دعوتِ اسلامی کو اور عام کرے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(193)حضرت مولانا ریاض احمد جمالوی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جنرل سیکرٹری سُنی علماء کونسل، خطیب مرکزی جامع مسجد تاج، ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان)
دُنیا میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں ،کبھی اَندھیرا کبھی اُجالا، موجودہ حالات میں جب کہ ہر طرف لادِینیت کا اندھیرا ہے ، اِسی اندھیرے اورظُلمت کے غم نے ہر درد مند مسلمان کو مغموم کررکھا ہے اور وہ خون کے آنسو بہانے پر مجبور ہے۔ان حالات میں ضرورت اس اَمر کی تھی کہ کوئی مذہبی تحریک یا مذہبی رہنما قوم کی رہنمائی کے لیے میدانِ عمل میں آتا اور عالمی سطح پر اُمتِ مُسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ ادا کرتا۔اگرچہ ہمارے عُلماء اور مَشائخ نے قوم کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے اپنے آپ کو وقف کررکھا ہے۔ لیکن عالمی سطح پر لادینیت ، فحاشی و عُریانی کا سدِّباب ناممکن نظر آتا ہے۔یہ بات عالَم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے خوش آئند ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بانی امیر