سے ڈھکی چُھپی نہیں۔ ضرورت تھی کہ صدائے حق کو بلند کیا جائے۔ جتنی طاقت و جوش سے باطل اپنے بازوؤں سے کائنات کی رُوح مکدّر کررہا ہے، اتنی ہی طاقت و قوت سے ضرورت تھی کہ آوازِ حق کو بلند کیا جائے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَل مَدَنی چینل اور اس کی تمام ٹیم (مجلس ) کو زمانے کے طوفانوں سے محفوظ فرمائے، دنیوی و اُخروی اعتبار سے کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(192) حضرت مولانا محمد فضل منان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صوبائی دفتر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان، مہتمم جامعہ قادریہ نوشہرہ روڈ ،مردان، سرحد ،پاکستان)
مَدَنی چینلکھولنے کی خبر سُن کر بَہُت خوشی ہوئی۔ میرے نزدیک تو یہ ایک بَروقت فیصلہ ہوا اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، وہ اِسکرین جس پر لوگ بے حیائی ،فحاشی اور عُریانی کو عام کرتے تھے آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ ّمَدَنی چینل کے تَوسُّط سے قرآن و حدیث کو عام کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو نیکیوں کی ترغیب اور گناہوں سے ترہیب دلائی جارہی ہے بالخصوص اہلسنّت و جماعت کے عوام کے لیے ایک سامانِ ہدایت ہے اور سب سے جو بڑی بات ہے وہ یہ کہ