ذریعہ ہورہی ہے۔ T.Vکے مختلف چینلوں کے ذریعہ جس طرح مغربی میڈیا عُریانی ،فَحاشی اوربے حیائی پھیلا رہا ہے۔ دِین کا دَرد رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ ٹی وی کے ذریعہ قرآن و حدیث کی دعوت کو عام کریں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی نے جس طرح پوری دنیا میں اجتماعات اور دِینی مدارس کے ذر یعے دعوت و تبلیغ کا سلسلہ جاری کررکھا ہے، اِسی طرح ایک ٹی وی پر مَدَنی چینل بھی جاری کیا ہے۔ مَدَنی چینل ایک خالص دِینی اور مَذہبی چینل ہے جس کے تمام پروگرام قرآن و حدیث کے مطابق ہوتے ہیں۔ فیضانِ قرآن اور فیضانِ حدیث کے نام سے جو پروگرام (سلسلے)چل رہے ہیں بَہُت ہی مُفید ہیں۔ جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں عوام کی اصلاح کی جاتی ہے اور روزمرّہ کے مسائل کا حل بتایا جاتا ہے اور آج کل چونکہ ایّامِ حج ہیں اِس مناسبت سے اس چینل پر رفیق الحرمینکی روشنی میں حج کے مسائل اور اس کا طریقہ اور زِیارتِ حرمین شریفین کا طریقہ بتایا جارہا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خود امیر اہلسنّت، قاطع بدعت ،حامیٔ سُنَّت حضرت علامہ مولانا الحاج محمدالیاس قادری رضوی ضیائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی اس چینل پر تشریف لا کر عقائد ِ اسلام ، ارکانِ اسلام پر درس دیتے ہیں۔ بَہَرحال یہ مَدَنی چینل پوری دُنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک بَہُت بڑی نعمت ہے اور تبلیغ اسلام کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد