Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
4 - 46
رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نورانی کِرنوں  سے قلوب و اذہان کی دُنیا کو مُنوّر کیا جارہا ہے ۔اس طرح باطِل کی پھیلائی ہوئی تاریکی ’’فیضان ِ مدینہ‘‘ کے نُور سے روشن ہورہی ہے۔ یہ اسلام کے عِطْر کی ایسی مَدَنی مہک ہے جو دُنیا بھرکو مُعطَّرکرنے کا سامان ہے ۔ اس سے حق کا بول بالا اورمسلمانو ں  کا منہ اُجالاہورہا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کَثِیْرعُلَماء وشخصیّات نے مَدَنی چینلکے اِنقلابی اِقدام پردعوتِ اسلامی کی مَجلِس رابِطَہ بِالعُلَمَاء وَالمَشائِخ اور دیگر مُبلِّغِین کے ذریعے اپنے تأثرات سے نوازا ہے جن کے اقتباسات حسبِ ذیل ہیں:
(189) حضرت مولاناقاری محمد خان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ غوثیہ تعلیم القرآن ،خطیب جامع مسجد زینب، فاروق کالونی والٹن ،مرکزالاولیاء لاہور)
	مَدَنی چینل کا قیام بَہُت اچھا اقدام ہے۔ یہ ایک بَہُت بڑا میدان جو تبلیغی اعتبار سے خالی چلا آرہا تھا اس کو پُر کرنے کی عملی کوششیں  کی گئیں  ہیں۔ میرے خیال میں  اگر ہم حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں  کے مطابق صحیح پیغام پہنچانے کی کوشش کریں تو کہیں  بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد