مَیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے یہ بات کہتا ہوں کہ اس مَدَنی چینل کی برکت سے50%بند ہوگئے ہیں۔آخر میں میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اَمیر اور آپ جیسے محبت والے لوگوں کا سایہ ہم سب اہلسنّت پر تادِیر قائم رکھے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(231) حضرت مولانا محمد گلزار حسین بھُٹہ مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی
(سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول جتوئی، ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل ایک معاشرتی اِصلاح کا چینل ہے۔ میرے اہلِ خانہ و بچے اس کی نشریات سے مُستَفِیض ہو رہے ہیں۔ اِس سے کافی ہماری بود و باش
اور رہن سہن میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کو مزید رنگ عطا فرمائے، دِن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا گو ہیں کہ مَدَنی چینل کی نشریات تاقیامت دِکھائی جاتی رہیں اور مُلک کا کوئی کونہ اس سے محروم نہ رہے۔مَیں اس کے عملے(مجلس) کو مبارک باد دیتا ہوں۔اللہ عَزَّوَجَلَّان کی توقعات میں مزید اضافہ کرے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد