مَدَنی چینل کی آمد مسلمانوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور حُضُور نبی ٔ کریمصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی حقیقی محبت اُجاگرکرنے کا ذریعہ ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(230)حضرت مولاناصاحبزادہ قاری محمد ارشاد علی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی جامعۃ البنات ، پرنسپل مرکزی جامعۃ البنات، لاری اڈا، قصور، پاکستان)
سب سے پہلے آپ کو مدینہ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سُنتوں بھرا اجتماع بخیر وعافیت منعقد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ یہ اجتماع میدانِ عرفات کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ حُضُور اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ جلیلہ سے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے ،آمین۔
دوسری مبارکباد میں آپ کو اس طرح پیش کر تا ہوں کہ آپ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے عالمِ اسلام پر ایک بَہُت بڑا احسان فرمایا ہے۔ جس کا اَجر اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اپنی طرف سے ضرور عطا فرمائے گا۔ اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کے ذریعے گھر گھر میں جو عُریانی، فحاشی ، ناچ گانا جیسے چینل چلتے تھے وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ضرور ضرورضرور بند ہوں گے بلکہ