کی اِطلاعات جس طرح موصول ہورہی ہیں۔ یہ کامیابی کا مُنہ بولتا ثبوت ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ اس کے ذریعے گھر گھر سُنَّتوں کا پرچار ہو۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو قبول فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(228)حضرت مولانا مفتی محمد حُسین چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم ومفتی سُنِّی حنفی دارالعلوم عباس پور،پونچھ ،جموں و کشمیر)
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عالمگیر تبلیغی تنظیم دعوتِ اسلامی نے امسال مَدَنی چینل ٹی وی پروگرام کا آغاز کیا ہے جو محض اشاعتِ اسلام اور تبلیغ ِ دین کی غرض سے شروع کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کو راقم الحروف مبارکباد پیش کرتا ہے۔ہر زمانہ میں عصری تقاضوں کے مطابق مسلم علماء وفقہاء نے یہ کام کیے ہیں ، یہ وقت کا اہم ترین کام ہے جس سے لوگوں تک کلمٔہ حق پہنچانے میں آسانی ہوگی اور مسلمانوں میں زبردست اِنقلاب پیدا ہو گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّاِس کارِ خیر میں بے شمار
بَرَکات پیدا فرمائے ،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(229)حضرت مولانا عبدالعزیز خان فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جا مع مسجد حضرت علی ،لا ری اڈہ تحصیل احمد پور شرقیہ ،بہاولپور،پاکستان)