صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(226)حضرت مولانامحمد حبیب المالک لقمانوی ؔمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ حنفیہ رضویہ فیض المالک مرکز اہلسنّت جامع مسجد نُور ،محلہ مفتی آباد،مَدَنی صحراء (مانسہرہ) پاکستان)
دورِ حاضر میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عُریانی کو ختم کرنے اور اسلام کی حقانیت کو پہچاننے کے لیے مَدَنی چینل اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مشعل راہ ثابت ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰٰی علٰی مُحمَّد
(227)حضرت مولانا قاری خدا بخش چشتی قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مدینہ ،گلزار مدینہ چندر نگر مانانوالہ، ضلع ننکانہ ،پنجاب، پاکستان)
بِحَمْدِہٖ تَعالٰی مَیں نے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینلدیکھا ، ازحد خوشی ہوئی جوکہ بیان سے باہر ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی اِس کوشش کو مزید تقویت پہنچانے کی نیت سے عرض کرتا ہوں کہ یہ ایک اِنقلابی قدم ہےجسے اُٹھانے کے لیے سوچنا بھی اور پھر اس کو کر گزرنا یقیناً جہاد کی ایک قسم ہے ۔ اس کے ذریعے سے معاشرے سے بُرائیاں ختم ہونے اور لوگوں کے نیک بننے