تقویت اور قلب کو سُکون دینے والا چینل ہے۔آج کے اِس حیا باختہ دور میں مَدَنی آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عِشق و محبت کو فروغ دینے والا اور سینوں کو مرکز عشق رِسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بنانے والا یہ چینل وقت کی بَہُت اہم ضرور ت تھی۔ جس کو نبّاض العصر امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد اِلیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِینے پورا فرمایا ،اللہ عَزَّوَجَلَّاس کو جاری و ساری رکھے۔اٰمین بجاہ النبی الکریم الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(224)حضرت مولانا مشتاق احمد صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم چشتیہ رضویہ ،پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل جاری کیا ہے اس سے ہر خاص و عام سُنّی کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہ پروگرام اسلامی ہوں گے اور خاص کر اہلسنّت وجماعت کی ترویج ہو گی اور اہلسنّت وجماعت کا پیغام پُوری دُنیا میں عام ہوگا اور عوامِ اہل سُنَّت کی اِصلاح ہوگی کیونکہ یہ ایک اصلاحی پروگرام نشر کرے گا۔ بندہ کو اُمید ہے کہ خواص و عوامِ اہلسنّت وجماعت اس پروگرام کو دوسرے پروگراموں پر ترجیح دیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد