خدمت کرنے کے لئے مزید بہتری لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ مَیں مَدَنی چینل کی اِنتظا میہ کو دِلی مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(222)حضرت مولانا مفتی محمد ضیاء اللہ نُورانی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد دربارِ حضرت بابا شاہ جمال ، مدرس جامعہ شہابیہ، اچھرہ ،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ مَدَنی چینل قدامت وَاجِبہ اور جدّت مُباحہ دونوں کا حَسین اِمتِزاج ہے اِسی وجہ سے اِنْ شَائَ اﷲُ الْعَزِیْزیہ دُنیا میں دین اسلام کی ترویج و اِشاعت کا فریضہ باحسن انجام دے گا۔مَدَنی چینل کا اَنداز ِتبلیغ اِنتہائی پُراَثر ہے اِس کی وجہ سے گھروں میں اسلامی ماحول بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(223)حضرت مولانا عمر فاروق احمدصاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صوبائی ناظم تنظیم المدارس ، چیف آرگنائز جماعت اہلسنّت ،سرحد،پاکستان)
مَدَنی چینلدیکھ کر بَہُت خوشی ہوئی۔اِتنی خوشی کہ الفاظ بیان کرنے سے اور قلم و قِرطاس محفوظ کرنے سے عاجز ہیں۔یقیناً یہ چینل روح کو