Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
30 - 46
کے مسلمانوں  کو مَدَنی مہک سے مُعطَّر کر سکتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ نے تبلیغ اِسلام کے حوالہ سے مَدَنی عِطْر کی مہک سے پُوری دُنیا کو مُعطَّر کرنے کا سامان کر دیا ہے۔ مَیں  اگر اس مَدَنی چینلکو مَدَنی مہک سے تعبیر کروں  تو بے محل نہ ہوگا۔ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا مژدہ سُنا کر جُملہ عالم اسلام میں  مُسرَّتیں  بانٹ دیں۔اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ، فَجَزَاہُمُ اللہُ خَیْرًا، ہم حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔ  کو مَدَنی چینل کے اجراء پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ اُن کے تعمیری ذہن اور مثبت کردار کے پیش ِنظر اُن سے یہی توقع رکھتے ہیں  کہ اس چینل سے نشر ہونے والی نشریات کو بھی عالمی تقاضوں  کے مطابق بنائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(219) حضرت مولانا مشتاق احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم چشتیہ رضویہ، پہاڑ پور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلََّّ دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل جاری کیا ہے اس سے ہر خاص و عام سُنّی کو فائدہ ملے گا کیونکہ یہ پروگرام اسلامی ہوں  گے اور خاص کر اہلسنّت وجماعت کے مسلک کی ترویج ہوگی، اہلسنّت وجماعت کاپیغام