Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
3 - 46
	ہمارا یہ دور میڈیا کا دور ہے، الیکڑانک میڈیا افکارو نظریات پھیلانے کا بہترین و مؤثر ذریعہ ہے ۔بَہُت سے لوگوں  نے اپنے مخصوص نظریات و مُعتَقَدات پھیلانے کے لئے مختلف ناموں  سے چینلز شروع کررکھے ہیں  اور وہ اپنے گمراہ کن اور باطِل نظریات کو شب و روز پھیلا رہے ہیں  اور اُمتِ مسلمہ کو گمراہ کرنے کے لئے شیطانی سازشیں  کر رہے ہیں۔ جس کے سبب ہماری جوان نسل خاص طور پر گمراہی اور بے راہ رَوی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ ان کی شَر انگیزیاں  کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں۔ ضرورت تھی کہ صدائے حق کو بلند کیا جائے۔ جتنی طاقت و جوش سے باطِل اپنے بازوؤں  سے کائنات کی رُوح مکدر کررہا ہے۔اِتنا ہی طاقت وقوت سے حق کی آواز کو بلند کیا جائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مَدَنی چینلکا آغاز کرکے پوری قوم کے اِس قرض سے باحسن صورت عہدہ بَرآ ہوچکی ہے۔ عقائدِ صحیحہ کی ترویج و اشاعت کی خاطر او ر قوم مسلم کو فاسد و کاسد خیالات سے محفوظ رکھنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز معاشرے کے مرض کا برمحل علاج ہے۔ مَدَنی چینل سے بَہُت سے لوگوں  کی غلط فہمیوں  کا ازالہ ہورہا ہے اور کتنے لوگ حلقہ بگوش اِسلام ہورہے ہیں۔کتنے مسلمان غلط روی سے راہِ راست اپنا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے نُور اور شمعِ