محمد الیاس قادری صاحب نے جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ،جس کے ذریعے پیغام ِ اہلسنّت بآسانی عوام و خواصِ اہلسنّت تک پَہُنچ سکتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(216) حضرت مولاناقاری سجاداحمد فیضی عظیمیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ فیضیہ رضویہ فیض الاسلام دربار فیضیہ چشتیہ، محلہ قریش آباد،احمدپور شرقیہ ،بہاولپور،پاکستان)
مَدَنی چینلنے مسلمانوں کو قرآن وسُنَّت کی طرف مائل کردیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(217)حضرت صاحبزادہ مولانا بشیر احمد جمالوی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مقبول آباد، بھاڑپور،ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان)
آج پوری دُنیا میں فَحاشی و عُریانی کی تحریک زوروں پر ہے ،نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے نِت نئے انداز میں لادینی تحریکیں سرگرم ِعمل ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ نیکی اور بدی، خیر اور شریہ روزِ اَزَل سے مِل کر روز ِ اَبد تک برسَرپیکار رہیں گے اور روزِ اَزَل سے لے کر آج تک نیکی کی قوت اور بُرائی کی قوت باہم دست و گریبان ہے۔ لیکن آخر کار فتح اور غلبۂ حق کو ہی نصیب ہوتا ہے۔ اس دور میں اگرچہ لادین اَفراد ہر محاذ پر اسلام اور پیغمبراسلام صلَّی اللہ تعالیٰ