Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
26 - 46
جس طرح یہ بڑا اہم کارنامہ دعوتِ اسلامی نے سرانجام دیا اس طرح معلوماتی پروگرام فقہی ِ مسائل پر بھی اَحسن طریقے سے روشنی ڈالی جائے تو مزید نوجوان نسل کو ایک بہترین راستہ مل جائے گا اور لوگوں  کے عقائد مزید دُرُست ہوجائیں  گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(214) حضرت مولانامحمد اخترالقادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد الرزاق ،مدرس رُکن الاسلام،رحمان ٹاؤن ،باب الاسلام حیدرآباد،پاکستان )
	جب مَیں  نے پہلی مرتبہ مَدَنی چینل دیکھا بڑا متاثر ہوا اور خوشی ہوئی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت صاحب کے اِس مِشن کو قبول فرما کر مرتبۂ عروجیت عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(215)جگر گوشہ خلیفہ مفتی اعظم ہندصاحبزادہ محمد عتیق الرحمن فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ نقشبندیہ فیض آباد شریف مَدَنی صحراء (مانسہرہ )،پاکستان)
	اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ یہ سُن کردیکھ کر خوشی کی اِنتہانہ رہی کہ مسلکِ اہلسنّت   کی اِشاعت و ترویج کے لیے بانی ٔ دعوت اسلامی ،امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا