Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
25 - 46
	اس دور میں میڈیا کا کردار سب کے سامنے ہے۔ یہی ایک ذریعہ ہے جس کی بدولت فردِ واحد اپنے عقائد کا اِظہار ساری دُنیا کے سامنے رکھ سکتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس اہم ذریعے کو استعمال کرکے اپنے عقائد جن کے حق ہونے میں  بال برابر بھی شک نہیں  عوام بلکہ ساری دُنیا تک نہ پہنچا سکے۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب مَدَنی چینلنے وہ تمام کمی پوری کردی ہے اور جوخُصُوصیت مَدَنی چینل کو حاصل ہے وہ کسی کے حصّے میں  نہیں  آئی۔مَیں  دُعا کرتا ہوں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے
محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے اس چینل کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے اور بانیٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب کی عمر میں  بَرَکت عطا فرمائے جن کو اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے دِین کی خدمت کے لیے چُن لیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(213) حضرت مولانانواز کوکبؔ صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد، جی ۔۳ واپڈا ٹاؤن، مرکز الاولیاء لاہور)
	اس گئے گزرے دور میںمَدَنی چینل شروع کرکے قوم کی رہنمائی فرمائی ہے۔ اس سال دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی پروگرام(اِجتماع) لوگوں  نے بڑی محبت سے دیکھا اور سُنا کافی گمراہوں  کو سیدھا راستہ نصیب ہوا۔ میرا ایک درد مندانہ اِلتماس ہے