ہے۔ ایسے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کا قیام ایک عُمدہ قدم ہے، تاکہ اِسلام کا پیغام دُنیا کے گوشے گوشے میں پَہُنچایا جاسکے اور نئی نسل کو اس بے راہ روی سے بچایا جاسکے اور اس سلسلے میں مَدَنی چینل کا کردار قابلِ تحسین ہے۔مَیں مَدَنی ٹیلی ویژن کی ساری ٹیم، اس میں کام کرنے والے تمام علماء و مشائخ ، تکنیکی ماہرین و بالخصوص اَمیراہلسنّت حُضُور قِبلہ عالم جناب محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا دِل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کی شبانہ روز کوششوں کے
طُفَیل یہ ممکن ہوا کہ آج مَیں اپنی فیملی کے ساتھ مِل بیٹھ کر ایک ایسے چینل کو دیکھ سکتا ہوں جو میری فیملی کی دِینی ، دُنیَوی اور اَخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ اس میں پیش کئے جانے والے پروگرام بَہُت عُمدہ، معیاری اور معلوماتی ہیں جو تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کے حوالے سے بَہُت مؤثر ہیں جن سے یقینا ایک مَدَنی سوچ پیدا ہونے میں مدد ملے گی اور ایک حقیقی اسلامی معاشرے کا وُجُود عمل میں آئے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(212) حضرت مولانامحمد عثمان خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مُدرس شعبہ درس نظامی سُنی حنفی دارالعلوم رجسٹرڈ،عباس پور،جموں وکشمیر)