Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
23 - 46
بارھویں  ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(211)حضرت مولانامرزا آصف محمود مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ڈیرہ نواب صاحب چھاؤنی ،تحصیل احمد پور شرقیہ ،بہاولپور، پاکستان)
مِری مَشّاطگی کی کیا ضرورت ہے حُسنِ معنی کو
فطرت خود بخود کرتی ہے لالہ کی حِنا بندی
	اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلََّّ دُنیائے اِسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی تبلیغِ قرآن و سُنَّت کے سلسلے میں  خدمات قابلِ تحسین ہیں  اس تحریک نے ماضی میں  ہر سطح پر قُرآنی تعلیمات کی تبلیغ اور سُنَّتِ نبوی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والتسلیم کی ترویج میں  اہم کردار ادا کیا ہے اپنے تبلیغی مِشن کو جاری رکھتے ہوئے کُتب و رِسائل کے ساتھ ساتھ مَدَنی قافلوں  کی صُورت میں  عملی طور پر بھی تمام اِنسانوں  کے قلوب و اَذہان کو دینِ اِسلام کی صحیح سمت متعین کرنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔
	آج کے الیکٹرونک میڈیا کے دور میں  جہاں  ہم دیکھتے ہیں  کہ عُریانی و فحاشی کا ایک طوفان ِ بدتمیزی برپا ہے جو ہماری نئی نسل کی اخلاقی تباہی کا باعث بن رہا