Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
22 - 46
قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی مُبارک خدمتِ اقدس میں  ہدایا تبریک۔
	(۱)ٹیلی فون پر دِینی مسائل اور فتاویٰ کے جوابات دینے کا اِنتظام کرنے، (۲) مسائلِ جدیدہ کے شرعی حل کے لیے عُلَماء کرام کا شرعی تحقیقی بورڈ قائم کرنے ، (۳) جدید نشری آلات اور میڈیا کے ذریعے دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین، اِشاعتِ اِسلام اور مذہب حقّہ اہلسنّت اور خصوصاً مسلک مجدِّد دِین و مِلّت مجدِّد مأیۃِ حاضرہ مولاناشاہ امام احمدرضاخان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فروغ کے لیے مَدَنی چینلکے اِجراء پر مبارکباد ۔جس طرح کیمیا مسِ خام کو کندن بنادیتا ہے بعینہٖ اِسی طرح للہیت اور خُلُوص اعمال کو کمال کے اعلیٰ درجہ پر پَہُنچادیتا ہے۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اِشاعت اِسلام اور تبلیغِ دین کے لیے مَدَنی چینلاپنی بے پناہ افادیت اور بَہُت ہی زیادہ مقبولیت کی وجہ سے بارگاہِ ربّ العزّت جَلَّ وعَلا اور اِس کے مَدَنی محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پاک بارگاہ میں  قبولیت کا شرف حاصل کرکے جاری کرنے والے اور اس کے اجراء میں  تعاون کرنے والوں  کے لیے دِینی اور دُنیوی بیش بہا فوائد کا سبب بنے گا اور خُصُوصاً اُخروی نجات کا ذریعہ بنے گا۔اللہ تَبارَک و تَعَالٰی ان کے اس کارِ خیر کثیر میں  مَدَنی محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ و وسیلہ سے بَرَکات عطا فرمائے اور دعوتِ اِسلامی کو دِن گیارہویں  اور رات