Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
21 - 46
عالمگیرغیرسیاسی تحریک ہے جس کے حسین ترین مقاصد ہیں۔ جُملہ مقاصد میں  سے ایک اہم مقصد اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر ہے یعنی نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا۔ اسی مقصد کے مرہونِ مِنّت دعوتِ اسلامی  کئی گمراہ لوگوں  کو راہِ راست پر لائی ہے۔ بے شُمار بے نماز، نماز کے عادی بن چکے ہیں  اور لاکھوں  چہروں  پرہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سُنَّت نظر آرہی ہے۔ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّکے حُضُور اس کے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلہ سے دُعا گو ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت مولانا محمداِلیاس عطار ؔقادری  مدظلہ العالی کی عمر میں  برکتیں  عطا فرمائے اور ہم سب کو اُن کا مُطیع بن کر دِین اسلام کی سر بلندی کے لئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(210)حضرت مولانامحمدحنیف قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سعیدیہ فتحیہ ماڑی انڈس، ضلع میانوالی ، پاکستان)
	بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطارؔ