Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
20 - 46
جائے گا اور کافی تبدیلیوں  کے اِمکانات ہیں۔مَدَنی چینلوہ واحد مذہبی چینل ہے جو نہ تو میوزک پیش کرتا ہے اور نہ ہی لڑکیوں  کی تصاویر نشر کرتا ہے ۔ صرف اور صرف اِصلاحی پیغامات کو عام کرنا اپنی اور پوری اُمت کے لوگوں  کی اِصلاح کرنا اس چینل کا اوّلین مقصد ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(208)حضرت مولانامفتی محمد زمان ایازی صاحبمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد ،مدرس جامعہ فاروقیہ رضویہ، علامہ اقبال ٹاؤن E-2واپڈا ٹاؤن، مرکز الاولیاء لاہور)
	اِس پُرفِتَن دور میں  جب ہر طرف بے حیائی وعریانی اور فحاشی کا جال میڈیا 
کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔اس میں  غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے  مَدَنی چینل کی نشریات اُمتِ مسلمہ پر بَہُت بڑا احسان ہے کہ اسلامی  مَدَنی چینل کے ذریعے لوگوں  کو دین اِسلام کی طرف راغِب کیا جارہا ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے قَائم و دائم رکھے۔اٰمین 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(209) حضرت مولانا مفتی ممتاز الحسنمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مسجد بلال بستی مہاراں ، مظفر گڑھ، پاکستان)
	اس بات میں  کوئی شُبہ نہیں  ہے کہ دعوتِ اِسلامی قرآن و سُنَّت کی ایک