Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
19 - 46
ہو رہا ہے۔ مَدَنی چینل موجودہ دور میں  نبیٔ پاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا چوکیدار ہونے کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر دعوتِ اسلامی کو عُمرِ خضر اور مَدَنی چینل کو دِن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔اٰمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(207)حضرت مولانا محمد شہزادقادری ترابی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ایڈیٹرماہنامہ ’’تحفظ‘‘ مکتبہ فیضان اشرف نزد شہید مسجد کھارادرباب المدینہ کراچی)
	صلوٰۃ و سُنَّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ہر شعبے میں  دِین کی خدمت انجام دے رہی ہے۔سالہا سال کی پلاننگ کے بعد امیردعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولیٰنا محمدالیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی ویڈیو سی ڈیز کا اجراء کیا گیا جو کہ عوام ِاہلسنّت میں  بَہُت مقبول ہوئیں  اور لاتعداد لوگوں  نے اسے خرید کر پوری دُنیامیں  پہنچایا۔ ویڈیو سی ڈیز کی کامیابی کے بعد دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے جدید دور کی ضروریات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے محققین کی تحقیق کے بعد مَدَنی چینلکا ماہ ستمبر 2008؁ء میں  آغاز کیا ،جس کے بعددعوتِ اسلامی کا کام دُنیا میں  کھل کر سامنے آگیا۔رَفتہ رَفتہ مَدَنی چینل ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ یوں  محسوس ہوتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ چینل بہتر سے بہتر ہوتا