Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
18 - 46
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(206)حضرت مولانامحمد یونس مَدَنی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد ،جامعہ اِسلامیہ ،مدرس شعبہ درسِ نِظامی ،H-4 واپڈا ٹاؤن،مرکزالاولیاء لاہور )
	موجودہ دور میں  جہاں  دشمنانِ اسلام و خُصُوصاً دشمنانِ آقاعلیہ الصَّلوۃ والسَّلام بارگاہِ رِسالت مَآب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمت و شان کو کم کرنے میں  سرگرم عمل ہیں۔ روپے پیسے کی یلغار پر عظمتِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو غلامانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سینوں  سے نکالنے کی سَرتوڑ ناپاک جسارت کررہے ہیں۔لہٰذا اس موجودہ دور میں  پوری دُنیا میں  مقامِ مُصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تَحفُّظ کا فریضہ سَر انجام دینا یہ ایمان کا تقاضا ہے اور مسلمان ہونے کی نشانی ہے۔
	مَیں  سمجھتا ہوں  کہ موجودہ دور مَدَنی چینل جو کہ بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت پِیر طریقت، رہبرشریعت ،علم و معرفت کے نیّرتابان، عالمِ باعمل حضرت علامہ محمدالیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ سیادت و زیرِ قیادت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمتِ عظمیٰ ہے کہ جس کے ذریعے آقا علیہ الصَّلوۃ والسَّلام کے عشق کے دریا بہائے جارہے ہیں  اور باغِ عالَم جس کی پُرکیف خوشبو سے مُعطَّر