Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
17 - 46
اس ضرورت کو پورا کردیا اور مَدَنی چینل کا آغاز کرکے اصلاح معاشرے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ خدا کرے مَدَنی چینلکے ذریعے عوام النّاس کے سینے عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مدینے بن جائیں  اور دعوتِ اسلامی کو دِن دُگنی رات چُوگنی کامیابی نصیب ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(205)حضرت مولانا مفتی محمد طاہر خانمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم جامعہ انوار مدینہ، گاؤں  پوٹھہ، تحصیل و ضلع مَدَنی صحراء (مانسہرہ)صوبہ سرحد ،پاکستان)
	قرآن کریم میں  اپنی اِستطاعت کے مطابق دِین اسلام کا دِفاع کرنے کا حکم دیا گیا ہے :{وَاَعِدُّوْا لَہُمْ مَّااسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ (پ۱۰،الانفال۶۰) ترجَمۂ کنزالایمان :اور ان کے لئے تیا رر کھو جو قوت تمہیں  بن پڑے}
	دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل اسی حکم کے تعمیل کی ایک صورت ہے یقینا جب تک اِینٹ کا جواب پتھرسے نہیں دیا جائے گا اُس وقت تک اسلام کا دِفاع اور اس کی ترویج و اِشاعت ناممکن ہے۔
فَخر ہے مجھے اِن جوانوں  پر
جو سِتاروں  پہ ڈالتے ہیں  کَمَندْ