(203) حضرت مولانا سردار احمد حسنؔ سعیدیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابق رکن شعبہ تحقیق رضا فاؤنڈیشن مرکزالاولیاء لاہور،حال مدرس جامعہ رضویہ ضیاء القرآن، راولپنڈی، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا آغاز ہواہے مجھے اس چینل کو دیکھنے کا موقع ملا ہے، مَیں سمجھتا ہوں کہ فحاشی و عریانی کے اس دور میں مَدَنی چینل ایک نئی اُمیدبن کر سامنے آیا ہے ۔ مسلم نوجوان اس چینل میں تلاوتِ قرآنِ مجید، نعت ِ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اِصلاحی تقریریں اور وعظ سُن کر عملِ صالِح کی طرف آرہے ہیں اور بَہُت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب پوری دُنیا میں اہلسنّت و جماعت کے عقائد حَقّہ اوراِسلام کی صحیح ترین تصویر لوگوں کے سامنے آنا شُروع ہوجائے گی اورانہیں معلوم ہوجائے گا کہ اِسلام امن و سلامتی اور محبت کا دِین ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(204)حضرت مولانا محمد اِسحاق چشتی گولڑوی صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سرپرستِ اعلیٰ جماعت ِ اہلسنّت بٹارپور،خطیب اعظم بہاولپور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ،پاکستان)
موجودہ دور میں اہلِ اسلام تک مؤثر انداز اور مؤثر ذریعے سے اسلام کا پیغام پَہُنچانے کی اَشد ضرورت تھی اور اس دور میں تحریک دعوت اسلامی نے