Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
15 - 46
ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی غیر شرعی بات نہیں  ہے۔ اِس طرح ہمارا معاشرہ اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بہتر ہوگا اور مَدَنی چینل تو کسی قسم کے تعارف کا محتاج نہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(202)حضرت مولانامحمد اسد نقشبندیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ غوثیہ رضویہ سعدیہ ،جامع مسجد مہاجرین پریٹ آباد، حیدر آباد باب الاسلام سندھ ،پاکستان)
	بندئہ ناچیز کو کبھی مَدَنی چینل جو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام و زیر نگرانی شروع کیا گیا ہے ، دیکھنے کا اِتِّفاق نہیں  ہوا لیکن بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ٹی وی چینل پر صرف اور صرف اِسلامی ، مذہبی، تبلیغی اور اِصلاحی پروگرام بذریعہ مذہبی لوگوں  اور خُصُوصاً مردوں  کے ذریعے نشر کئے جاتے ہیں  اور ان میں  غیراخلاقی اور غیراسلامی کوئی بات نہیں  ہوتی تو یہ بَہُت اچھی بات ہے ، اگر اسی طرح سے سلسلہ قائم رہا اور اِس میں  عورتوں  کا کوئی دخل نہ ہوا تو یہ ضرور اچھی بات ہے، مذہبی
اور اصلاحی کاموں  کے لیے جائز ذرائع جو بھی استعمال کئے جائیں  صحیح اور قابلِ تعریف ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم تمام مسلمانوں  کو دینِ متین کی تبلیغ اور لوگوں  کی ہر ممکن اِصلاح کی توفیق عنایت فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد