Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
14 - 46
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ دعوتِ اسلامی کے زیر اِنتظام مَدَنی چینل کے نام سے ایک چینل کا آغاز ہوچکا ہے۔آج کے اس ایڈوانس دور میں  الیکٹرانک میڈیا کا چرچا ہے اور یقیناً اس کے ذریعے آپ اپنی بات ایک ہی وقت میں  پوری دُنیا میں  بآسانی پَہُنچاسکتے ہیں۔ ایسے وقت میں  مَدَنی چینل کا آنا بَہُت ہی خوشگوار اضافہ ہے۔ آج بذریعہ میڈیا (T.V)بَہُت سی شیطانی باتیں  ہمارے گھروں  میں  گھس رہی ہیں۔ اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اب اس رحمانی چینل بنام مَدَنی چینل سے گھر وں  کو سنوارنے اور دین کا پیغام پَہُنچانے میں  بَہُت مدد ملے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(201)حضرت مولانامحمد دِلدار حسین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب وامام جامع مسجد ربّانی ،مدرس دارا لعلوم غوثیہ رضویہ سعیدیہ ،قلعہ چوک باب الاسلام حیدر آباد،پاکستان )
	مَیں نے جب پہلی مرتبہ مَدَنی چینلدیکھا تو نہایت ہی خوشی ہوئی کہ اس چینل میں  صرف اور صرف اِسلامی بھائی مرد حضرات کا عمل دخل ہے ، کسی عورت کو اس میں  آنے کی اجازت نہیں  اور زیادہ خوشی اس بات پر بھی ہوئی کہ مَدَنی چینلکو گھر میں  سارے گھر والے ابّو،امّی ،بہن ، بھائی