Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط چہارُم)
13 - 46
	موجودہ دور پرنٹ میڈیا اور الیکڑانک میڈیا کا دور ہے۔ عَصْر حاضر میں  مخلوق خُدا تک پیغام رَسَانی کا نہایت مؤثر ذریعہ بھی یہی ہے۔اِسلامی نظریات و اَفکار پر اپنوں  اور بیگانوں  کی یَلغار سے کون بے خبر ہے بالخصوص شانِ رسالت پر جو رکیک حملے ہو رہے ہیں  اِس سے بھی ہر ذِی شعور مسلمان آگاہ ہے کہ کس طرح سادہ لوح اذہان کو گمراہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔دِفاع کی زیادہ ضرورت بھی اِسی محاذ پر ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّمَدَنی چینل موجودہ چینلز کی یلغار کی روک تھام کے لیے مؤثر اور گرانقدر اضافہ ہے۔اگرچہ یہ کام بَہُت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاہم ’’دیر آید دُرُست آید‘‘ کے مِصداق ہے۔ مَدَنی چینل نے بَہُت جلد عوام کی توجہ اپنی جانِب مبذول کروالی ہے۔ یقینا یہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ جلد اپنے مطلوبہ َاَہداف کو حاصل کر لے گا اور عوام النّاس کے سیرت وکردار میں  ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اس میں  مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(200)حضرت مولانا سیِّدعاکِف قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد مکی نورانی، ٹاؤن شب ،ماڈل ٹاؤن، مرکزالاولیاء لاہور)